ختم نبوت کی حقیقت — Page 4
کے پیچھے رات آتی ہے اسی طرح باوجود اس کے کہ ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کا درخشاں شورج تمام زمانوں اور تمام قوموں کو روشنی پہنچانے کے لئے طلوع ہو اتھا۔خدا تعالیٰ نے اپنے از لی قانونِ ہدایت کے ماتحت یہ مقدر کر رکھا تھا کہ آپ کے اس ابدی دور میں بھی لوگوں کی سیاہ بختی کی وجہ سے کبھی کبھی ظلمت اور تاریکی کے زمانے آتے رہیں گے اور آپ نے اپنی امت کو خبر دی تھی کہ ان تاریکیوں کے ایام میں بھی میراخد امیری اُمت کو بھولے گا نہیں۔بلکہ میرے آفتاب ہدایت کی منعکس شدہ روشنی کے ذریعہ حسب ضرورت رُوحانی چاند پیدا کرتا رہے گا۔جن میں سے کوئی چاند پہلی رات کے ہلال کی طرح ہوگا اور کوئی اس سے بڑا اور کوئی اس سے بڑا۔اور کوئی چودھویں رات کے درخشاں چاند کی طرح پورا روشن ہوگا۔مگر بہر حال یہ سب چھوٹے اور بڑے چاند آپ ہی کے شورج کے گرد گھومنے والے ہوں گے۔اُمت محمدیہ میں خلفاء کا سلسلہ چنانچہ آپ کی زبانِ مبارک سے خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ:۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَّا طَ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًاطَ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ) (سورة نور آیت ۵۶) یعنی اے امت محمدیہ کے لوگو اللہ تعالیٰ تم میں سے کامل ایمان رکھنے والوں اور اعلیٰ اعمال بجالانے والوں کے ساتھ وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں اسی طرح دُنیا