ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 3 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 3

ختم نبوت کی حقیقت ط نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ ط ختم نبوت کی حقیقت رسول پاک کا عدیم المثال مقام سب حمد و ثناء اُس خدائے بزرگ و برتر کے لئے ہے جس نے انسان ضعیف البنیان کو اس کا ئنات عالم کا مرکزی نقطہ قرار دیکر اسے اشرف المخلوقات کے مقام سے نوازا اور پھر اس کی ہدایت کے لئے سلسلۂ رسالت جاری فرما کر ہمارے آقا فخر ابنیاء سید ولدِ آدم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ( فداہ نفسی ) کے وجود باجود میں نبوت کے کمالات کو اس انتہائی بلندی تک پہنچایا جس تک اگلوں اور پچھلوں میں سے کسی انسان کی پہنچ نہیں۔یہ وہ آفتاب عالمتاب تھا جس میں خدائی انوار کا اجتماع اپنے کمال کو پہنچ گیا۔اور اس سراج منیر کی روشنی قیامت تک کے لئے تمام بنی نوع آدم کے واسطے ہدایت کا ذریعہ قرار پائی۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلِّمْ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوْدَ الَّذِي وَعَدُتَهُ ہر ٹور کے ساتھ ظلمت کا سایہ لگا ہوتا ہے مگر جس طرح ہر روشنی کے ساتھ تاریکی لگی ہوئی ہے۔حتی کہ خدائے حکیم وعلیم نے فرشتوں کے نورانی وجود کے ساتھ بھی ابلیس کا سیاہ سایہ لگا رکھا ہے۔اور جس طرح ہر دن