ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 2 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 2

کو بلاخوف لومة لائم قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہو۔پس خاکسار راقم الحروف ہر اُس صداقت پسند انسان سے جس کے ہاتھ میں یہ رسالہ پہنچے خدائے ذوالجلال اور اس کے رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دیکر عرض کرتا ہے کہ وہ اسے شروع سے لے کر آخر تک خالی الذہن ہو کر مطالعہ کرنے کی کوشش کرے۔اور ساتھ ساتھ خدا کے حضور دست بدعا بھی رہے کہ اگر اس رسالہ کا مضمون حق و صداقت پر مبنی ہے تو وہ اُسے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ دل کی تسلی کی گنجی صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔اور اسی کی طرف یہ عاجز رجوع کرتا اور اپنے ناظرین کو رجوع کرنے کی دعوت دیتا ہے۔وَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ * خاکسار : مرزا بشیر احمد ۱/۳۰ پریل ۱۹۵۳ء