ختم نبوت کی حقیقت — Page 177
122 وہ ہم پر افترا باندھتا ہے اور ہم پر ایک ایسا ظلم کرتا ہے جس کے لئے یقینا وہ خدا کے سامنے جوابدہ ہو گا۔حضرت مسیح موعود کی نبوت سے ہماری مراد ہرگز ہرگز وہ نبوت نہیں جو ہمارے مخالفوں کے ذہن میں ہے۔بلکہ یہ ایک رُوحانی مقام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور شاگردی میں اور آپ کی ارفع شان کے اظہار کے لئے خدا کی طرف سے عطا کیا گیا ہے۔اور اس سے مراد صرف کثرتِ مکالمہ مخاطبہ اور اظہار علی الغیب ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں۔اور جیسا کہ ہم او پر بیان کر چکے ہیں حقیقی مبقت سے مُراد یہی چیز ہوتی ہے نہ کہ کسی نئی شریعت کا نزول جو ایک بالکل زائد چیز ہے۔کاش ہمارے دوست اس حقیقت کو سمجھیں! اگلا صفحد۔