ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 102 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 102

۱۰۲ خادم اور خوشہ چین اور ظلل بن کر آئے گا۔یہی آیت خاتم النبین اور حدیث لا نبٹی بعدی کی حقیقی تفسیر ہے مگر افسوس کہ اس زمانہ کے ظاہر پرست لوگ ارفع حقائق کو چھوڑ کر سطحی باتوں میں اُلجھے ہوئے ہیں۔خلاصہ یہ کہ حدیث لا نبی بعدی بے شک درست اور صحیح ہے اور ہم اس پر ایمان لاتے ہیں مگر اس کے معنی صرف یہ ہیں کہ :۔(۱) اب کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو میری شریعت کو چھوڑ کر اور اسے منسوخ کر کے کوئی اور شریعت قائم کرے۔کیونکہ میری شریعت دائمی ہے جس کے بعد کوئی اور شریعت نہیں۔(۲) میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو میرے زمانہ نبوت کو کاٹ کر اور میری نبوت کے دور کو ختم کر کے کوئی نیا دور شروع کر دے۔بلکہ جو بھی آئے گا میری ہی شاخ بن کر آئے گا۔اور میرے ہی نور نبوت سے فیض یافتہ ہوگا۔اس لئے اس کی نبوت میری نبوت کے اندر ہوگی نہ کہ اس کے بعد یا باہر۔اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کا فیصلہ کن ارشاد یہی وہ لطیف تشریح ہے ، جس کی امت محمدیہ کے بڑے بڑے صلحاء اور علماء ہر زمانہ میں تائید کرتے آئے ہیں حتی کہ ہمارے رسول پاک کی محبوب بیوی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی فرماتی ہیں کہ :۔قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ - تحمله مجمع السجار صفحه ۸۵ و در منثور جلد ۵) یعنی اے لوگوتم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ تو کہا کرو کہ آپ