آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 34
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں : ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا إله إلا الله محمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ - ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں۔جس کے ساتھ بفضل و توفیق باری تعالے اس عالم گزراں سے کوچ کرینگے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلے اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین اور خاتم المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے الحمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ تمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ نجات کو اختیارا کر کے خدا تعالے تک پہنچ سکتا ہے " 490 رازالہ اوہام ۶۹ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام فرماتے ہیں :- چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پاک باطنی اور انشراح صدری و عصمت و حیاء وصدق وصفا و توکل دوفا و عشق الہی کے تمام لوازم میں سب انبیاء سے بڑھ کر اور سب سے افضل و اعلیٰ و اکمل و ارفع و اصلی واصفی تھے۔اس لئے خدائے جل شانہ نے ان کو عطر کمالات خاصہ سے سب سے زیادہ معطر کیا اور وہ سینہ و دل جو تمام اولین و آخرین کے سینہ و دل سے فراخ نتر