آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 25
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں :۔اے نادانو ! اور آنکھوں کے اندھو! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ہمارے بیتد و مولی (اس پر ہزار سلام) اپنے افاضہ کی رُو سے تمام انبیاء سے سبقت لے گئے ہیں۔کیونکہ گذشتہ نبیوں کا افاضہ ایک حد تک آکر ختم ہو گیا اور اب وہ قومیں اور وہ مذہب مُردے ہیں کوئی ان میں زندگی نہیں۔مگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا روحانی فیضان قیامت تک جاری ہے اس لئے باوجود آپ کے اس فیضان کے اس امت کے لئے ضروری نہیں کہ کوئی میسج باہر سے آوے۔بلکہ آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنی انسان کو مسیح بنا سکتا ہے جیسا کہ اس نے اس عاجبہ کو بنایا ہے۔رچشمه سیمی)