خاتم الانبیأ — Page 20
فرماتے ہیں :۔" فيفسرون خاتم النبيين باللبنة حتى الملت البنيان ومعناه النبي الذي حصلت له النبوة الكاملة" (صوفیائے کرام خاتم النبیین کی تفسیر موجب ایک حدیث نبوی اینٹ سے بیان کرتے ہیں یہاں تک کہ اس اینٹ نے عمارت مکمل کر دی اور اس سے مراد وہ نہی ہے جس کو نبوت کا مسلہ حاصل ہوئی۔" ويمثلون الولاية في تفاوة مراتبها بالنبوة ويجعلون صاحب الكمال فيها خاتم الولاية الى حائز الرتبة التي هي خاتمة الولاية كما كان خاتم الانبياء حائزا للمرتبة التي هي خاتمة النبوة " مقدمه ابن خلدون ط ۲ ، ۲۳) علماء ربانی، ولایت کی مثال نبوت سے قرار دیتے ہیں اور ولایت میں نامع کمالات کو خاتم الولایت کہتے ہیں جو ولایت کے انتہائی مرتبہ کو گھیرنے والا ہوتا ہے جس طرح خاتم الانبیا نبوت کے انتہائی مرتبہ کا احاطہ کرنیوالا ہے۔