مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 56 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 56

سورتیں لکھیں۔پس شریر اور مفسدلوگوں کا گروہ اس کے تابع ہو گیا۔“ (حج الکرامه صفحه ۲۳۴ ترجمه از فارسی) یہی مضمون طبری جلد اول صفحہ ۵۸۱ پر موجود ہے۔پس مسیلمہ تشریعی نبوت کا مدعی ہونے کی وجہ سے کافر تھا اور اسلامی حکومت کی بغاوت کیوجہ سے اس پر چڑھائی کی گئی اور اس سے محارب کفار کا سا سلوک کیا گیا۔حضرت ابوبکر کی احتیاط تاریخ طبری مترجم اردو جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۶۷ پر لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لشکر کو ہدایت فرمائی تھی:۔ان مرتدین پر حملہ کرنے سے پہلے ان کے گاؤں کے باہر اذان دینا۔اگر وہ بھی اذان واقامت کہیں تو ان سے کوئی تعرض نہ کیا جائے“ یہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی کمال احتیاط تھی کہ مسیلمہ کذاب اور ان کے ساتھیوں میں اسلامی اذان واقامت کے پائے جانے پر آپ نے اُن سے جنگ کرنے سے منع فرما دیا تھا۔کجا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی یہ حزم واحتیاط اور کجا مودودی صاحب کی یہ ظالمانہ حرکت کہ وہ احمدیوں کو اذانیں دینے، قبلہ رخ ہو کر اسلامی نمازیں پڑھنے اور پانچ بنائے اسلام پر ایمان رکھنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین یقین کرنے کے باوجود مسیلمہ کذاب کی طرح جو تشریعی نبوت کا مدعی تھا، مرتد قرار دے کر واجب القتل ٹھہرانا چاہتے ہیں۔سوال ۱۳ اس موقعہ پر ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے اس بیان کو پڑھ کر بھی مودودی صاحب یہ کہہ سکتے ہیں کہ مسیلمہ کذاب تشریعی نبوت کا مدعی نہیں تھا بلکہ امتی نبوت کا دعویدار تھا اور اس نے 56