مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 30 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 30

نے حدیث کا یہ حصہ عمد درج نہیں کیا تا کہ ان کے اس خیال باطل پر پردہ پڑار ہے کہ مسیح موعود نبی کی حیثیت سے نہیں آئے گا اور نہ اس پر وحی نازل ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس حدیث میں فرماتے ہیں:۔وَيُحْصَرُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ۔۔۔فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَاَصْحَابُهُ۔۔۔ثُمَّ يَهْبِطُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى وَأَصْحَابُ۔۔۔۔فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابه إلى الله - ( صحیح مسلم باب خروج الدجال ) یعنی جب مسیح موعود یا جوج ماجوج کے زور کے زمانہ میں آئے گا تو مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی دشمن کے نرغہ میں محصور ہو جائیں گے تو پھر مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابہ خدا کے حضور رجوع کریں گے۔۔۔پھر مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی ایک خاص جگہ اتریں گے۔۔۔پھر مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی خدا تعالیٰ کے حضور تضرع کے ساتھ رجوع کریں گے۔سوال A اب مودودی صاحب پر ہمارا سوال ہے کہ جب اس حدیث میں چار دفعہ تکرار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کو نبی اللہ قرار دیا ہے تو انہیں کیا حق ہے کہ وہ یہ خیال پیش کریں کہ مسیح موعود نبی کی حیثیت میں نہیں آئے گا ؟ پس مودودی صاحب کا خیال محض ان کی ایجاد ہے اور حدیث کے منشاء کے خلاف ہونے کی وجہ سے باطل ہے۔پھر اسی حدیث میں لکھا ہے:۔إِذْ أَوْحَى الله إلى عِيسَى أَنِّي قَدْ أَخْرَجْتُ عِبَادًا لِّي لَا يَدَانِ 30