مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 1 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 1

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ سیدابوالاعلی مودودی صاحبکے رساختم نبوت پر علمی تبصره اور ان سے چند سوالات مولوی ابوالاعلیٰ مودودی صاحب نے حال ہی میں جو رسالہ ختم نبوت کے عنوان سے تحریر کیا ہے اس میں لوگوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان سے اصالتنا اترنے کی طمع خام دلا کر انہیں مسلوب النبوۃ قرار دیا ہے تا وہ آیت خاتم النبیین کے اپنے مزعوم معنے محض ”آخری نبی قرار دے سکیں۔حالانکہ تمام علمائے امت مسیح موعود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع نبی یقین کرتے چلے آئے ہیں اور اس طرح وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری شارع اور آخری مستقل نبی یقین کرتے رہے ہیں جماعت احمدیہ بھی ان معنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی یقین کرتی ہے مگر مودودی صاحب اپنے مزعوم معنے کے پیش نظر محض فتنہ انگیزی کے لئے جماعت احمدیہ کو منکر ختم نبوت قرار دے کر کافر ٹھہراتے ہیں۔حالانکہ ان کے مزعوم معنی کو اگر درست سمجھ لیا جائے تو وہ تمام علمائے امت منکرین ختم نبوت قرار پاتے ہیں جو حضرت عیسی نبی اللہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلوب النبوۃ ہو کر آنے کے عقیدہ کو درست نہیں سمجھتے بلکہ کفر سمجھتے ہیں۔مولوی مودودی صاحب کا یہ مضمون تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں اور علامہ اقبال کے 1