مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 82
جب اسے خدا کا دشمن ( دجال ) دیکھے گا تو د قبال اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھلتا ہے۔اگر مسیح اسے اس حالت پر چھوڑ دے تو وہ خود پگھل جائے یہاں تک کہ ہلاک ہولیکن خدا تعالیٰ اسے مسیح سے قتل کرائے گا اور وہ مومنوں کو اپنے حربہ پر اس کا خون دکھائے گا۔اس حدیث میں مسیح موعود کے ظہور پر دقبال کی یہ حالت بیان کی گئی ہے کہ مسیح موعود کی روحانی تحریک سے ایک ایسی ہوا چلے گی کہ دجال کو یہ احساس پیدا ہو جائے گا کہ میری قوم کے معاشرہ میں مادہ پرستی آجانے کی وجہ سے ان کی مذہبی حالت آہستہ آہستہ انحطاط پذیر ہو رہی ہے۔اگر مسیح موعود انہیں اس حالت پر چھوڑ دیتے تو عیسائیت مادہ پرستی میں فنا ہو جاتی لیکن چونکہ یہ امر اسلام کے لئے مفید نہ تھا۔اس لئے مسیح موعود نے پادریوں کے خلاف اپنے اس حربہ کو استعمال کرنا تھا کہ حضرت مسیح ابن مریم طبعی عمر پا کر وفات پاچکے ہیں۔آپ نے اپنی جماعت کو اس حربہ میں عیسائیت کے موت کے آثار دکھا دیئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ بالآخراب عیسائیت ختم ہو کر اسلام میں نیاز و حانی جنم لے گی۔وما ذلك على الله بعزیز۔آخری گزارش ہماری آخری گزارش اس موقعہ پر یہ ہے کہ مودودی صاحب نے مسلمانوں کو جو امید دلائی ہے کہ موجودہ ریاست فلسطین میں سے کوئی یہودی مسیح موعود کے دعوئی کے ساتھ کھڑا ہوگا جو دراصل دجال ہوگا اور اسے قتل کرنے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے اتر آئیں گے یہ امید کبھی پوری نہ ہوگی کیونکہ خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ مسیح موعود بر وقت امت محمدیہ میں ظاہر ہو چکا ہے لہذا اب کوئی مسیح آسمان سے نہیں آئے گا۔خدا کے مقرر کردہ مسیح پاک پیشگوئی فرماتے ہیں کہ ر مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے۔یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے 82