مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 68 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 68

پھر فرماتے ہیں :۔مسیح علیہ السّلام کے رفع کا مسئلہ متشابہات میں سے ہے“ (اخبار کوثر ۲۱ فروری ۵۱) اس حقیقت کے باوجود مودودی صاحب نے اپنے رسالہ ختم نبوت میں پیش کردہ نزول مسیح کی احادیث سے حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان سے اصالتاً نازل ہونے کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے حالانکہ احادیث کے متعلق ان کا مذہب یہ ہے :- آیات قرآنی کے منزل من اللہ ہونے میں تو کسی شک کی گنجائش ہی نہیں۔بخلاف اس کے روایات میں اس شک کی گنجائش موجود ہے کہ واقعی حضور ( رسائل و مسائل صفحه ۲۷۰) کی ہیں یا نہیں“ سوال ۱۹ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ مودودی صاحب نے کیوں اپنے عقیدہ اور اس مسلک کے خلاف نزول مسیح کی احادیث سے حضرت عیسی علیہ السّلام کے اصالتا آسمان سے اترنے پر عوام الناس کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے جبکہ وہ از روئے قرآن مجید اُن کے آسمان پر زندہ اُٹھائے جانے کو قطعی اور یقینی نہیں سمجھتے اور روایات میں قرآن مجید کے بالمقابل اس شک کی گنجائش موجود قرار دیتے ہیں کہ یہ واقعی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں یا نہیں؟ (د) مودودی صاحب امام مہدی علیہ السّلام کے متعلق ایک حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھ چکے ہیں :۔حقیقت کو بالکل بے نقاب کر دینا جس سے عقلی آزمائش اور امتحان کا کوئی موقعہ باقی نہ رہے حکمت خدا وندی کے خلاف ہے کیسے باور کیا جاسکتا ہے کہ اللہ 68