مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 29 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 29

میں امت محمدیہ کا امام مہدی تو حضرت عیسی علیہ السلام کا مثیل ہونے کی وجہ سے عیسی یا ابن مریم کا نام پاسکتا ہے مگر حضرت عیسی علیہ السلام امت محمدیہ میں آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ نہیں ہو سکتے۔لہذا ان کی زندگی یا وفات پا کر زندہ ہونے کا خیال ایک وہم ہی وہم ہے کیونکہ اس آیت کے رو سے جب وہ امت محمدیہ میں خلیفہ ہو کر آہی نہیں سکتے تو انہیں زندہ رکھنا لا حاصل ہے۔سوال کے کیا مودودی صاحب ہمارے اس سوال کا کوئی جواب دے سکتے ہیں کہ اس آیت کی روشنی میں حضرت عیسی علیہ السلام امت محمدیہ میں امام اور خلیفہ ہوکر کیسے آسکتے ہیں؟ (1) مودودی صاحب نے رسالہ ختم نبوت میں نزول مسیح کی مختلف روایات پیش کر کے جود وسر ا نتیجہ نکالا ہے وہ ان کے الفاظ میں یوں ہے :- ” دوسری بات جو اتنی وضاحت کے ساتھ ان احادیث سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ حضرت ابن مریم علیہ السلام کا یہ دوبارہ نزول نبی کی حیثیت میں نہیں ہوگا اور نہ اُن پر وحی نازل ہوگی اس کے متعلق عرض ہے کہ اس نتیجہ کی دونوں شقیں سراسر باطل ہیں کیونکہ صحیح مسلم کی اس حدیث میں ان دونوں شقوں کی صریح تردید موجود ہے جسے نواس بن سمعان کی روایت سے خود مودودی صاحب نے اپنے رسالہ کے صفحہ ۴۶ پر پیش کیا ہے مگر اس کے بعد کا وہ حصہ دانستہ حذف کر دیا ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کے مسیح موعود کو چار دفعہ تکرار کے ساتھ نبی اللہ قرار دیا ہے اور اس پر وحی نازل ہونے کا بھی ذکر فرمایا ہے۔مودودی صاحب 29