مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page iv of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page iv

پیش لفظ مولوی ابوالا علی صاحب مودودی نے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات کے موقعہ پر جماعت احمدیہ کے خلاف اپنا رسالہ ختم نبوت“ ہزار ہا کی تعداد میں شائع کروا کر جماعت احمدیہ پر منکر ختم نبوت ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے اور مسلمانوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ہم اس رسالہ پر علمی تبصرہ الیکشن گذر جانے کے بعد شائع کر رہے ہیں تا اس کی مذہبی حیثیت میں کسی سیاسی غرض کا شائبہ نہ پایا جائے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے الفاظ میں ہمارا عقیدہ یہ ہے:۔( '' ہم اس بات پر سچا ایمان رکھتے ہیں جو فر ما یا ولکن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ 66 ایک غلطی کا ازالہ مطبوعہ ۱۹۰۱ ء ) (ب) ہمارے نبی صلے اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں سوائے اس کے جو آپ کے نور سے منور ہوا اور اس کا ظہور آپ کے ظہور کا ظل ہو الاستفتاء صفحه ۲۲ ۱۹۰۷ء) جمہور علمائے امت بھی مسیح موعود کو بموجب حدیث نبوی امتی نبی تسلیم کرتے چلے آئے ہیں۔اور ایک گروہ مسلمانوں کا مسیح کے نزول کی حدیثوں سے امام مہدی کا مثیل عیسی ہونا مانتا چلا آیا ہے۔(اقتباس الانوار صفحه ۵۲) جماعت احمد یہ بھی اس سچائی پر قائم ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام قرآن مجید کی آیات بینات کی رُو سے وفات پاچکے ہیں اور نزول مسیح سے ان کے مثیل کی آمد مراد ہے۔i