مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 84 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 84

ضمیر علمی تبصره مودودی صاحب نے اپنے رسالہ ختم نبوت“ میں امام غزالی علیہ الرحمہ کی کتاب الاقتصاد کا ایک حوالہ اس بات کے ثبوت میں پیش کیا تھا کہ امام صاحب موصوف آیت خاتم النبیین اور لانبی بعدی کی تاویل و تخصیص کے قائل کو کافر قرار دیتے ہیں۔مودودی صاحب نے امام غزالی کی طرف اپنے بیان میں تحقیقاتی کمیشن کے سامنے دس سوالوں کے جواب میں یہ حوالہ عربی زبان کا پیش کیا تھا اور رسالہ ختم نبوت میں اسی عربی عبارت کا ترجمہ پیش کیا تھا۔وہ عبارت معہ ترجمہ یہی تھی :- عربی عبارت پیش کردہ مودودی صاحب إِنَّ الْأُمَّةَ فَهِمَتْ بِالْإِجْمَاعِ مِن هذا اللفظ أَنَّهُ أَفْهَمَ عَدُمٌ النَّبِي بَعْدَهُ أَبَدًا وَعَدُم رسولٍ بَعْدَهُ وَأَنَّهُ لَيْسَ فِيهِ تَأْوِيلَ وَتَخْصِيْصَ فَكَلَامُهُ مِنْ اَنوَاعِ الهِذْيَانِ لَا يَمْنَعُ الْحُكْمُ بِتَكْفِيرِه لأَنَّهُ مُكَذِّبُ لِهَذا النَضِ الَّذِي أَجْمَعَتِ الْأُمَّةُ عَلَى أَنَّهُ غَيْرُ مَاوَلٍ وَلَا مَخصُوص 66 اس کا اردو تر جمہ از مودودی صاحب ( الاقتصاد صفحه ۱۱۳) امت نے بالا تفاق اس لفظ لا نبی بعدی سے یہ سمجھا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد کسی نبی اور کسی رسول کے کبھی نہ آنے کی تصریح فرما چکے ہیں اور یہ 84