مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 75 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 75

معدوم ہو چکے ہیں۔(۷) مسیح موعود کا حربہ جس سے وہ دجال کو قتل کرنے والا تھا محض سماوی حربہ ہے۔کیونکہ صحیح بخاری کی حدیث میں مسیح موعود کے متعلق يَضَعُ الحرب کے الفاظ وارد ہیں ( جن کا یہ مطلب ہے کہ مسیح موعود ٹرائی کو روک دے گا۔یعنی اس کا مقابلہ روحانی ہوگا نہ ظاہری لڑائی سے ) یہ سماوی حربہ اس بات کا ثبوت مہیا کرنا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیبی موت سے بچ کر کشمیر کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔اور وہاں آپ نے اپنی طبعی زندگی کے دن گزار کر وفات پائی تھی۔کتاب جیز زان روم (JESUS IN ROME) کے بیان سے ظاہر ہے کہ اب محقق عیسائی بھی اس خیال کی حمایت کرنے لگے ہیں۔حال ہی میں کوہ ایتھاس سے انجیل مرقس کا ایک قدیمی نسخہ برآمد ہوا ہے جس میں مسیح کے مشرق میں ظاہر ہونے کا ذکر ہے۔جو صاحب اس مضمون کے متعلق سیر حاصل بحث معلوم کرنا چاہیں ، وہ ہمارے ذیل کے رسائل و کتب کا مطالعہ کریں:۔(۱) مسیح ہندوستان میں۔مصنفہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ۔(۲) مسیح مشرق میں (۳) مسیح کشمیر میں (۴) صحائف قمران (۵) قبطی انجیل کا انکشاف (1) مسیح بلا د شرقیہ میں اس عقیدہ کے پھیل جانے سے عیسائیت اور یہودیت دونوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔جہاں جہاں یہ عقیدہ پھیلتا جا رہا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیبی موت سے بچ کر مشرق میں ہجرت کر گئے تھے وہاں دجالی تحریک ساتھ ہی ساتھ ناکام ہوتی جارہی ہے۔(۸) مودودی صاحب کی پیش کردہ احادیث میں دجال کا مقام قتل دمشق بھی بیان ہوا ہے ( حدیث نمبر ۱۶) جبل افیق کی گھائی کا قرب بھی (حدیث ۲۰) اور باب ریڈ بھی ( حدیث 75