مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 64 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 64

تسلیم نہیں کیا تھا کہ یوحنا ( یحیی علیہ السلام ) ایلیا کی قوت اور رُوح میں آنے کی وجہ سے پیشگوئی کا موعود ہے اس لئے ایلیا نبی اپنے مثیل کی صورت میں مجھ سے پہلے آچکا ہے۔جب یہودیوں کے عقیدہ کا یہ حال ہے تو اُن میں سے کوئی مسیح موعود کا دعوی کر کے ان میں مقبول نہیں ہو سکتا جسے یہودی سچا تسلیم کر کے اپنا مسیح موعود اور جنگی اور سیاسی لیڈر مان لیں جب تک اصلی ایلیا ان کے عقیدہ کے مطابق آسمان سے نہ اُترے۔پس نہ یہودیوں میں سے کوئی مسیح موعود بن کر آسکتا ہے جسے یہودی قبول کر لیں اور نہ حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کو اس مفروض دجال کو قتل کرنے کے لئے آنے کی ضرورت ہوگی۔حدیثوں میں مذکور دجال یہودیوں کی شاخ یعنی عیسائیوں سے ظاہر ہو چکا ہے اور اس سے مقابلہ کے لئے مسیح موعود کا ظہور بھی عرصہ ہوا، ہو چکا ہے مگر مودودی صاحب اسے شناخت نہیں کر سکے۔دجال سے متعلقہ احادیث پر مودودی صاحب سابقہ تبصرہ مودودی صاحب لکھتے ہیں :۔(۱) '' کا نا دجال وغیرہ سب افسانے ہیں جن کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔ان چیزوں کو تلاش کرنے کی ہمیں کوئی ضرورت بھی نہیں۔عوام میں اس قسم کی جو باتیں مشہور ہوں ان کی کوئی ذمہ داری اسلام پر نہیں اور ان میں سے کوئی چیز اگر غلط ثابت ہو جائے تو اس سے اسلام کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا“ ( ترجمان القرآن ستمبر اکتوبر ۱۹۴۵ ء ) (۲) دجال کے متعلق جتنی احادیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں ان کے مضمون پر مجموعی نظر ڈالنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حضور کو اللہ تعالیٰ کی 64