مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 31
لاحَدٍ بِقِتَالِهِمْ کہ خدا تعالیٰ عیسی موعود کو وحی کرے گا کہ میں نے کچھ بندے ( یعنی یا جوج ماجوج ) نکالے ہیں جن سے کسی کو لڑنے کی طاقت نہیں۔عجیب بات ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسیح موعود پر وحی نازل ہوگی مگر مودودی صاحب مسلمانوں سے یہ منوانا چاہتے ہیں کہ مسیح موعود پر وحی نازل نہیں ہوگی۔اب مسلمانوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالمقابل مودودی صاحب کے خیال کو غلط تصور کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔سوال اگر مودودی صاحب به پوری حدیث درج کر دیتے تو وہ یہ دونوں باتیں نہیں کہہ سکتے تھے۔اب مودودی صاحب بتائیں کہ انہوں نے نقل کرتے ہوئے حدیث کے یہ دونوں حصے کیوں درج نہیں کئے۔کیا اسی لئے نہیں کہ ان کے جھوٹ پر پردہ پڑا رہے؟ علمائے امت کامذہب مسیح موعود کی حیثیت متعلق علمائے امت کا عقیدہ بھی مسیح موعود کی حیثیت کے متعلق یہی ہے کہ وہ نبی اللہ ہوں گے۔نبوت کے بغیر نہیں آئیں گے۔چنانچہ نواب صدیق حسن خاں لکھتے ہیں :۔مَنْ قَالَ بِسَلْبِ نُبُوَتِهِ كَفَرَ حَقًّا كَمَا صَدَحَ بِهِ السُّيُوطِيُّ حج الكرامه صفحه ۱۳۱) کہ جو شخص یہ کہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت نبی نہ ہوں گے 31