خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 82

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 82 نبی کرم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء کوحسن یوسف عطا کیا۔دنیا و مافیھا اس پر شار، جان و دل اس پر فدا ہوں اس کے تو ذکر سے روح اعتزاز کرتی ہے اور جان فدا ہونے کو بے قابو ہوئی جاتی ہے۔اے میرے آقا سن کہ بے اختیار دل کی پنہائیاں تجھے پکارتی ہیں کہ يَاعَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلُقُ كَالظُّمُان يَـا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّانِ تَهُوِى إِلَيْكَ الزُّمَرُ بِالْكِيْزَانِ إِنِّي أَرَى فِي وَجُهِكَ الْمُتَهَدِّل شَأْنَا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ أَحْيَيْتَ اَمْوَاتَ الْقُرُونِ بِجَلُوَةٍ مَاذَا يُمَائِلُكَ بِهَذَا الشَّانِ أَنْظُرُ إِليَّ بِرَحْمَةٍ وَتَحَبُّنِ يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۵۹۰ - ۵۹۴) اے اللہ تعالیٰ کے فیض و عرفان کے سرچشمے ! پیاسوں کی طرح مخلوق خدا تیری طرف دوڑی چلی آرہی ہے۔اسے منعم اور منان خدا کے فضل کے سمندر! جوق در جوق ہجوم خلائق پیالے لئے تیری طرف بڑھ رہا ہے۔میں آپ کے روشن چہرہ میں ایک ایسی عجیب شان دیکھتا ہوں جو تمام انسانوں سے بڑھ کر ہے۔تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا۔کون ہے جو اس عجیب شان میں تیری ہمسری کا دعویٰ کر سکے؟ دیکھ میری طرف پس ایک رحمت اور شفقت کی نظر سے دیکھ ! اے میرے آقا! میں تو ایک حقیر اور ادنی غلام ہوں۔آنحضور نے جب اول اول عرب کو رشدو ہدایت کی طرف بلایا تو عرب طبیعتیں سرکش گھوڑوں کی طرح سیخ پا ہونے لگیں اور انکار کیا اور تکبر اختیار کیا اور چاہا کہ اس آسمانی سوار کو گرا کر اپنے سموں تلے روند ڈالیں لیکن دیکھو! میرے شاہ سوار آقا کو دیکھو کہ اس نے اپنی عالی قوت کے زور