خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 371
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 371 غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء لذ غزوات السبھی یہ میں خلق میں خلق عظیم (غزوہ احزاب) ( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۸۰ء) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَاءَ تُكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًان صلى الله (الاحزاب : ۱۰) مختلف قسم کے اخلاق کو پر کھنے کے لئے مختلف قسم کی کسوٹیاں ہوتی ہیں۔بعض اخلاق اگر آرام و آسائش کی کسوٹی پر پرکھے جاتے ہیں تو بعض اخلاق مصائب و آلام اور کڑی آزمائش کی کسوٹی پر۔ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ایک عجیب اور منفردشان کے انسان تھے جن کی ذات میں ہر قسم کے اخلاق حسنہ روشنی کے مختلف رنگوں کی طرح جمع تھے۔ان اخلاق حسنہ کے باہمی امتزاج اور توازن ہی کا نام نور محمد ہے جو روشنی کے ایک موجیں مارتے ہوئے سمندر کی طرح آپ کی ذات کے کوزے میں بند تھا اور سورج کی طرح روشن تھا۔اس نور کی کرنیں بڑے وفور اور جوش اور قوت کے ساتھ آپ کی ذات سے پھوٹ کر عالم اخلاق کی شش جہات کو روشن کر رہی تھیں اور آج بھی کر رہی ہیں۔