خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 315 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 315

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 315 فضائل قرآن کریم ۶۸۷۹۱ اس زمانہ میں پھر یہ آواز بلند ہورہی ہے کہ مَنْ اَنْصَارِی إِلَى اللهِ (الصف:۵۱) خدا کے قریب لے جانے والے کاموں میں میرا کون مددگار ہے؟ تم اس آواز کو سنو اور اس پر لبیک کہو اور نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ (الصف: ۵۱) (ہم اللہ کے دین کے مددگار ہیں) کے نعرے سے اتنی بلند آوازیں لگاؤ کہ زمین و آسمان گونج اٹھے اور اس خلوص سے بلند کرو کہ زمین کا ذرہ ذرہ تھرا اٹھے۔تم قرآن کریم کے نور سے اپنے سینوں کو منور کرو اور پھر اس کا ئنات کو اس کے نور سے ایسی حسین بنا دو کہ تاریکی کا نام ونشان مٹ جائے۔خدا کرے کہ لوگ قرآن کریم کی قدر کو پہچانیں۔ہر دل میں قرآن کریم کا عشق پیدا ہو اور ہر صاحب دل اس کی برکات سے نوازا جائے۔آمین روزنامه الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۷۹ء)