خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 314 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 314

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 314 فضائل قرآن کریم ۸۷۹۱ء قرآن کریم ایک کامل اور جامع کتاب ہے اس میں وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جو کسی اٹھی کتاب میں امتیازی نشان کے طور پر ہونی چاہئیں۔قرآن کریم محبوب حقیقی کا چہرہ دکھاتا ہے۔اس کا پیر وصفات الہیہ کا مظہر بن جاتا ہے۔اس میں ہر روحانی مرض کا علاج موجود ہے۔یہ محفوظیت کے بلند مقام پر فائز ہے اس کی حفاظت کا ذمہ خدا تعالیٰ نے خود اٹھایا ہے۔اس میں انسانی ہاتھ دخل نہیں دے سکتا۔اسکا ایک ایک نقطہ اور ایک ایک شعشہ غیر محرف و غیر مبدل ہے۔دوسری کتب الہیہ اس کے مقابلہ میں پیچ ہیں اور اس کے مقابل پھیکی اور بے نور نظر آتی ہیں۔آپ نے قرآن کریم اور بائبل کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہوئے فرمایا: بائیل نے تخلیق کائنات کا جو تصور پیش کیا ہے اسے انسانی عقل قبول نہیں کرتی لیکن قرآن کریم نے اس کے متعلق جو کچھ بیان کیا ہے وہ عقل کے عین مطابق ہے۔آج کل جو انکشافات ہو رہے ہیں وہ چودہ سو سال پہلے سے قرآن کریم میں موجود ہیں۔قرآن کریم نے کئی صداقتیں ایسی بیان فرمائی ہیں جن کا تصور بھی انسانی دماغ میں پہلے موجود نہ تھا۔قرآن کریم نے مرد اور عورت دونوں کے نفس واحدہ سے پیدا ہونے کا نظریہ پیش کیا ہے جس سے عورت کے مرد کی پسلی سے پیدا ہونے کی تردید ہوتی ہے۔آج سائنس نے اس سلسلہ میں جونئی دریافت کی ہے وہ بعینہ وہی ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہے۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کو تمام صفات حسنہ سے متصف قرار دیتا ہے۔وہ اسے ہر عیب سے منزہ قرار دیتا ہے اس کے مقابل پر بائبل خدا کا جو تصور پیش کرتی ہے وہ نہایت ظالمانہ ہے۔انسانی عقل اسے تسلیم نہیں کرتی بلکہ انسانی روح اس سے دکھ تکلیف اور اذیت محسوس کرتی ہے۔محترم صاحبزادہ (حضرت مرزا طاہر احمد ) صاحب نے اشتہار ” اہل اسلام کی فریاد سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک فارسی نظم پڑھ کر سنائی جس میں ایک مسلمان کو قرآن کریم سے متعلق ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور اس کی خدمت پر کمر بستہ ہونے کی تحریک فرمائی ہے اور جماعت احمدیہ کے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اے مسیح موعود کے غلامو اور آپ کی محبت کا دعوی کرنے والو! تم کہاں ہو؟ تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہو۔آگے بڑھو! اور قرآن کریم کی خدمت میں اپنی ہر متاع عزیز کو پیش کر دو۔اس آواز کو سنو جو قرآن کریم سے اٹھ رہی ہے۔محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ کے بعد