خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 246 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 246

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 246 اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء چولے پر من وعن درج ہے لیکن اس آسمانی زبان کا علم کسی دوسرے انسان کو نہیں دیا گیا لہذا قیامت تک اب ایک سربستہ راز رہے گا۔ان بے چاروں کو کیا خبر تھی کہ علیم وخبیر خدا اس سر بستہ راز کو قادیان کے ایک عاشق اسلام پر آشکار کرنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سکھوں کو سراسیمہ و مبہوت کر کے رکھ دیا جب آپ نے یہ حیرت انگیز انکشاف فرمایا کہ چولہ بابا نانک پر کلمہ طیبہ سورهٔ فاتحه، درود شریف اور بعض آیات قرآنیہ کے سوا کچھ اور درج نہیں اور مخفی وہ الہامی زبان جس میں یہ مقدس کلام درج ہے قرآن کی زبان یعنی عربی ہے۔یہ اعلان کیا تھا گویا سکھوں کے لئے ایک بم کا دھما کہ تھا جس پر پنجاب کی دھرتی ہل گئی۔میں نے عرض کیا ہے کہ اور بہت سے دلائل میں سے ایک دلیل یہ تھی لیکن ذرا اس دلیل کی قوت اور شوکت ملاحظہ فرمایئے کہ مقابل کو جڑوں سے اکھیڑ کر پچھاڑ دیا پھر ندرت دیکھئے کہ جب سے سکھ مت کا ایک الگ وجود بنا ہے سکھوں نے اسلام کی تاریخ میں نہ کبھی ایسا ہتھیار دیکھا تھا ، نہ سنا تھا ، نہ ہی ایسا ہتھیار چلانے والا کبھی ان کے مد مقابل آیا تھا۔جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ دلائل محض منطقی جمع خرچ نہیں ہوتے تھے ٹھوس حقیقتوں کے بچے اور پکے گواہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔حضرت مسیح موعود نے جب یہ انکشاف فرمایا کہ چولہ باوانا نک پر کلمہ طیبہ اور آیات قرآنیہ لکھی ہیں اور ساتھ ہی چولہ باوا نا نک کی وہ تصویر بھی شائع فرمائی جو بڑی حکمت اور کوشش سے حاصل کی گئی۔۔جہاں تک تربیت یافتہ روحانی فوج کی تیاری کا تعلق ہے قادیان دیکھتے دیکھتے فدائیان اسلام کی ایک الگ چھاؤنی بن گیا جہاں جان و مال کی نذر لئے ہوئے مجاہدین اسلام دور نزدیک سے کھنچے چلے آتے ہیں اور حضوڑ سے تربیت پا کر اعلائے کلمہ اسلام کے لئے چاروں سمت نکل کھڑے ہوتے تھے۔آپ نے ان میں اپنے مقصد کی عظمت اور سچائی کا کامل یقین پیدا کیا ، آپ نے ان کے اندر اپنے مقصد کا عشق اور والہیت کا تعلق قائم کیا ، آپ نے انہیں دلائل کے ہتھیاروں کا بہترین استعمال سکھایا اور فنون حربیہ روحانیہ کی بے مثل تربیت دی۔آپ نے ان کے حوصلے ثریا کی طرف بلند کر دیئے اور دشمنوں کے حوصلے ایسے پست کہ گویا تحت الٹری میں گرے ہوئے ہوں۔آپ نے ان میں کامل نظم و ضبط پیدا کیا اور کامل نظریاتی وحدت پیدا کی یہاں تک کہ ان کے دلوں کی دھڑکنیں ہم آہنگ ہو گئیں اور لاکھوں جسموں میں گویا ایک دل دھڑکنے لگا۔آپ نے انہیں اطاعت کا سلیقہ سکھایا