خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 231
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 231 اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء کیا۔قریب تھا کہ تم کسی مہلک گڑھے میں جا پڑتے مگر اس کے با شفقت ہاتھ نے جلدی سے تمہیں اٹھا لیا سو تم شکر کرو اور خوشی سے اچھلو جو آج تمہاری زندگی (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه : ۱۰۴، ۱۰۵) کا دن آگیا۔“ پھر فرمایا: ” اس صدی کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین کے لیے آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں۔تاوہ ایمان جو زمین پر سے اٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم کروں اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقویٰ 66 اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں۔“ تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰) پھر فرمایا: ”میرے بعد قیامت تک کوئی ایسا مہدی نہیں آئے گا جو جنگ اور خونریزی سے دنیا میں ہنگامہ برپا کرے اور خدا کی طرف سے ہو۔اور نہ کوئی ایسا مسیح آئے گا جو کسی وقت آسمان سے اترے گا۔ان دونوں سے ہاتھ دھولو یہ سب حسرتیں ہیں جو اس زمانہ کے تمام لوگ قبر میں لے جائیں گے۔نہ کوئی مسیح اترے گا اور نہ کوئی خونی مہدی ظاہر ہوگا۔جو شخص آنا تھا وہ آپکاوہ میں ہی ہوں جس سے خدا کا وعدہ پورا ہوا۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ خدا سے لڑتا ہے کہ تو نے کیوں ایسا کیا۔“ پھر فرمایا: تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه : ۷۸) کیوں عجب کرتے ہوگر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ باد بہار آسمان پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار