خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 193
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 193 حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول الل کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا جائے۔۔۔۔۔۔میں اس سچائی کو نہایت کھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں۔یہ آواز وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے۔یہ مشیت وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی مشیت ہے۔یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں ملے گی۔اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا، مسیحیت دنیا میں مغلوب ہوکر رہے گی۔اب کوئی سہارا نہیں جو عیسائیت کو میرے حملوں سے بچا سکے۔خدا میرے ہاتھ سے اس کو شکست دے گا اور یا تو میری زندگی میں ہی اس کو اس طرح کچل کر رکھ دے گا کہ وہ سر اٹھانے کی تاب نہیں رکھے گی اور یا پھر میرے بوئے ہوئے بیچ سے وہ درخت پیدا ہو گا جس کے سامنے عیسائیت ایک خشک جھاڑی کی طرح مرجھا کر رہ جائے گی اور دنیا میں چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا انتہائی بلندیوں پر اڑتا ہوا دکھائی دے گا۔انشاء اللہ تعالی۔الموعود، انوار العلوم جلد ۱۷ صفحہ: ۶۴۷، ۶۴۸)