خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 188
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 188 حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء پھر حضور نے قرآن کریم پر غیر مذاہب کے اعتراضات کا جواب بڑی شان سے دیا ہے۔اس زور اور قوت کے ساتھ کہ یہ عظیم الشان جہاد ہے آپ اگر تفسیر کبیر صرف یہ جہاد کے لحاظ سے ہی پڑھیں تو تب بھی جو آپ کے وقت کی قیمت ہے اس سے بہت زیادہ آپ کو ملے گا۔سیر و تفریح پر، تماشوں پر، کھیل دیکھنے پر، کبڈی کے میچ پر، کرکٹ کے میچ پر آپ کتنا خرچ کرتے ہیں ، کتنا وقت دیتے ہیں لیکن خدا گواہ ہے کہ اس سے زیادہ شاندار لڑائی کا لطف آپ کو نظر نہیں آئے گا جیسا تفسیر کبیر میں اسلام کی طرف سے اس مجاہد اعظم نے دنیا کے سامنے پیش کر کے دکھائی ہے۔ہر غیر مذہب کے پہلوان کو لتاڑا ہے۔اس شان کے ساتھ لتاڑا ہے کہ پیٹتا ہوا ، مرتا ہوا آپ کو آنکھوں کے سامنے دکھائی دے گا اور پھر صرف مذاہب کے پہلوان کو نہیں وہ لوگ جو نئے فلسفے کو لے کر اٹھے تھے، نئے نئے علوم لے کر قرآن پر حملے کر رہے تھے جن کو گھل مل ہوئی تھی ، بڑے بڑے اونچے نام تھے نفسیات میں ایک فرائیڈ کہلاتا تھا ، مستشرقین میں ریورنڈو ھیری تھے، نو لڈ کے تھیوڈور ، جمیز روڈویل تھے ، ولیم میور تھے، آرنلڈ تھے بڑے بڑے نام انہوں نے پیدا کئے اور قرآن پر حملے کر کے اپنی دانست میں انہوں نے کمال کر دکھایا۔ایک ایک عالم کی پیروی کی آپ نے اور اس کی جہالت کو ثابت کر کے دکھا یا قرآن کے مقابل پر۔اس کی لاعلمی کو، اس کی کم مائیگی کو۔یوں معلوم ہوتا ہے جس طرح کوئی چوہے کا بچہ کسی ایسے بچے کو بظاہر تنگ کر رہا ہو جس کا محافظ کوئی نظر نہ آرہا ہو پھر اس کی ماں آجائے اور پاؤں تلے روند دے اس کو۔کوئی مقابلے کی طاقت نظر نہیں آتی ہے حضرت خلیفتہ لمسیح الثانی کے مقابل پر اور ساری طاقت قرآن سے حاصل کی آپ نے ، ایک چیز بھی اپنی طرف سے نہیں کہی ، یہ ہے اصل لطف کی بات۔قرآن میں وہ ہتھیار موجود تھے صرف چلانے والا کوئی نہیں تھا۔بدقسمتی کے ساتھ مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں آنکھیں بند کر کے لوگ پڑے ہوئے تھے چپ چاپ۔پھر نئے نظام جو دنیا میں ظاہر ہورہے تھے ایک نظام تو کیپٹلزم (Capitalism ) کا نظام ظاہر ہو چکا ہے دیر سے اور ایک نیا نظام اشتراکیت کا ظاہر ہورہا تھا ان دونوں کا رد آپ نے قرآن کریم سے کر کے دکھایا اور پھر روہی نہیں کیا بلکہ اس سے بہتر تعلیم سامنے لا کر دکھائی۔وہ شعر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یاد آ جاتا ہے کہ: