خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 9
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت 9 وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء دل کو اس غم میں ہلاک کریں۔کوشش کریں اپنے اندر غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کریں۔وہ تبدیلیاں پیدا کریں جو ہمارا امام ہم سے چاہتا ہے پھر دیکھیں کہ قادیان کس طرح دوڑتا ہوا آپ کی طرف آئے گا۔آپ کو قادیان نہیں جانا پڑے گا قادیان آپ کے پاس آئے گا اور یقیناً آئے گا۔بس ضرورت ہے صرف تبدیلی کی ، اس پاک تبدیلی کی جس کو پیدا کرنے کے لئے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں تشریف لائے تھے۔دیکھئے حضور علیہ السلام کس محبت سے جماعت کو نصیحت فرماتے ہیں: ”دیکھو! جنہوں نے انبیاء کا وقت پایا انہوں نے دین کی اشاعت کے لئے کیسی کیسی جاں فشانیاں کیں۔جیسے ایک مالدار نے دین کی راہ میں اپنا پیارا مال حاضر کیا۔ایسا ہی ایک فقیر در یوزہ گر نے اپنی مرغوب ٹکڑوں کی بھری ہوئی زنبیل پیش کر دی اور ایسا ہی کئے گئے جب تک کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے فتح کا وقت آ گیا۔مسلمان بننا آسان نہیں۔مومن کا لقب پانا سہل نہیں سواے لو گواگر تم میں وہ راستی کی روح ہے جو مومنوں کو دی جاتی ہے تو اس میری دعوت کو سرسری نگاہ سے مت دیکھو۔نیکی حاصل کرنے کی فکر کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں آسمان پر دیکھ رہا ہے کہ تم اس پیغام کو سن کر کیا جواب دیتے ہو۔“ فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۳۱) سوحضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نیکی حاصل کرنے کی فکر کیجئے اور اس تحریک کو زندہ کیجئے۔میں پھر یہی کہوں گا اور بار بار یہی کہوں گا کہ اس تحریک کو زندہ کیجئے جو آپ کے اندر نیکی کو قائم اور راسخ کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔وقف جدید کی تحریک خدا تعالیٰ کے فضل سے اس بارہ میں نہایت ہی کامیاب ثابت ہورہی ہے اور خدا کے فضل سے اس کے غیر معمولی نتائج نکل رہے ہیں۔بعض ایسی جماعتیں بھی تھیں کہ جہاں جب وقف جدید کا معلم ابھی نہیں گیا تھا تو ان کی حالت یہ تھی کہ وہاں ہمارے جائزہ کے مطابق مساجد نہیں تھیں، پریذیڈنٹ تھا، سیکرٹری مال تھا لیکن کوئی رجسٹر نہیں تھا، کوئی حساب نہیں تھا، کوئی چندہ نہیں تھا۔اس کے متعلق ہمارے پہلے جائزے کی رپورٹ یہ ہے کہ جماعت کا نام صرف اس رپورٹ میں تھا جس کے ذریعہ قیام ہوا، ورنہ حقیقت میں اسکا وجود عملی رنگ میں کچھ نہ تھا۔نہ کوئی نماز با جماعت، نہ جمعہ نہ