خطابات نور — Page 371
پھر عمدہ اخلاق ایک فضل ہے۔پھر علم کا نظر لیکچر و الے کا ناک کا زبان کا قویٰ کا سیاست سپہ گری وغیرہ لاکھوں خدا کے فضل ہیں۔اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے۔(النساء :۱۱۴) تجھ پر اللہ کا فضل عظیم ہے۔اب اس عظیم سے پرے تو ختم ہی ختم ہے۔یہ دلیل ہے ختم نبوت کی۔اب ہم نظارہ آنکھ کان سے کام لیتے ہیں۔ایک کتاب میں نے پڑھی اس میں لکھا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کا خرچ چھتیس کروڑ روپیہ ہے۔پھر اس میں چرچ آف انگلینڈ جہاں جہاں کام کرتا ہے وہاں کا راستہ اور جغرافیہ بھی دیا ہے۔ایسا ہی میں نے مہاراجہ کپور تھلہ کا سیاحت نامہ پڑھا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ پوپ کی ملاقات کو گئے اور وہاں دیکھا کہ یورپ کے بہت سے شہزادے پوپ کی خدمت کو حاضر ہیں اور پوپ کے سر پر چنوّر کررہے ہیں۔ان کو کہا گیا کہ ہاتھ بڑھائو مگر پوپ نے ہاتھ نہ بڑھایا۔پھر ان کو کہا گیا کہ ہاتھ بڑھائے رکھو۔پوپ نے پوچھا کہ کیا تمہاری ریاست میں مسیحی لوگ بھی رہتے ہیں۔کہا ہاں کچھ ہیں۔پھر پوپ نے اقرار لیا کہ کیا آپ ان کی رعایت رکھنے کا اقرار کرتے ہو۔انہوں نے اقرار کیا تو ہاتھ بڑھایا۔جس پر انہوں نے بوسہ دیا۔اس قصہ کو دیکھ کر غور کرو کہ کیسی خواہش اور کوشش ہورہی ہے اور ہمارے اور ان کے امراء میں کیا فرق ہے۔میرا ایک دوست جٹ زمیندار ہے مگر بہت ہوشیار چلتا پرزہ ہے۔مجھے اس نے بیان کیا کہ ایک وقت ہزاونرلیفٹیننٹ سے ملنے گیا۔ہزاونر نے اسے کہا کہ ملک صاحب! آپ اردو پڑھے ہوئے ہو؟ پھر نہایت عمدہ سنہری جلد والی انجیل لاکر تحفہ دی اور کہا کہ مہربانی کرکے اس تحفہ کو آپ پڑھ لیا کریں۔اس کے مقابلہ میں ہمارے امراء جو کچھ کرتے ہیں وہ تم سے مخفی نہیں۔اس لئے تفصیل کی حاجت نہیں۔باایں اسلام کا محافظ کیسا ہے؟ خدا تعالیٰ کسی نہ کسی کو پیدا کردیتا ہے اور اس کے ساتھ جماعت کو اکٹھا کردیتا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ اسلام دنیا میں زندہ مذہب ہو۔دیکھو یہود، مجوسی اور نصاریٰ میں مجدد نہیں ہوتے جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہو اور وہ خدا تعالیٰ سے فیض حاصل کرکے دوسروں کو فیض یاب کریں۔وہ لوگ خود قائل ہیں کہ ان میں سے