خطابات نور — Page 145
سورۃ جمعہ پر وعظ (تقریر فرمودہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۰۱ء بعد نماز ظہر وعصر) (الجمعۃ:۱تا۹) یہ ایک سورہ شریف ہے اور ایسی مہتم بالشان سورۃ ہے کہ مسلمانوں میں جمعہ کے دن پہلی رکعت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ،صحابہ ، تابعین ، تبع تابعین کے زمانہ تک سنائی جاتی تھی اور ا ب تک بھی پڑھی جاتی ہے۔اس سے تم اندازہ کر لو کہ کس قدر مسلمان گزرے ہیں اور آج تک کس قدر جمعے پڑھے گئے ہیں اور پھر اس سورۃ شریف کو پڑھ کر نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا اتباع کیا اور اس سورہ کو جمعہ کے دن خصوصاً پڑھ کر لوگوں کو آگاہ کیا ہے پھر جمعہ ہی کو نہیں بلکہ