خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 530 of 660

خطابات نور — Page 530

ر نہ کسی سے دبتا ہوں۔اہل فقہ نے لکھا ہے کہ میں موم کی ناک ہوں اور خواجہ صاحب کے آنے سے پہلے مجھے فتویٰ دے لینا چاہیے۔میں بار ہا تم کوسنا چکاہوں کہ میں تمہارے نذرانوں ،تمہارے سلاموں ، تمہارے اٹھنے بیٹھنے کا ذرہ بھی محتاج نہیں۔مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اور میں تم میں سے کسی کا بھی احسان مند نہیں جسے یقین نہ ہو وہ مقابلہ پر آکر دیکھ لے۔(الحکم ۱۴؍دسمبر۱۹۱۲ء صفحہ۷)