خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 373 of 660

خطابات نور — Page 373

شہادت‘ کھانے پینے کا فکر غرض تمام ضروریات دین کی تکمیل کردی۔اس سے پرے کسی چیز کی حاجت ہے؟ اگر کوئی ہے توکلوں کی۔اگر کلیں بناکر دئیے جاتے تو کیا سستی کی رغبت دئیے جاتے اور روزمرہ کے ایجادات و ترقیات سے سبکدوش کیا جاتا۔اس لئے اس کی ضرورت نہ تھی۔غرض کامل شریعت اور کامل ہدایت دی۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے؟ حضرت صاحب کا شعر ہے۔ختم شد برنفس پاکش ہرکمال لا جرم، شد ختم ہر پیغمبرے پھر ظلمت بہت بری چیز ہے کفر کی ظلمت ہو رسم کی ہو۔عادت و جہالت کی ہو بیجا محبت اور غضب کی ہوغرض کسی قسم کی ظلمت ہو بڑے دکھ کا موجب ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر قسم کی ظلمت سے نجات دیتے ہیں۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ شام کے وقت گھروں کو بند کرو۔بچوں کو باہر نہ جانے دو۔برتن ڈھانپ دیا کرو۔میں عموماً ان ہدایات پر بحمداللہ عامل رہتا ہوں۔چوہوں کو مار دینا چاہئے احرام کی حالت میں بھی چوہے کو مار سکتے ہیں۔یہ بڑا فاسق ہے۔کچھ دن ہوئے کہ میں نے لیفٹیننٹگورنر صاحب کا شائع کردہ ایک رسالہ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ ابتدائے ظلمت میں جرمز کا زور ہوتا ہے اور ان تمام اصول کو بیان کیا جن کا نبی کریم نے تیرہ سو برس ہوئے بیان کیا تھا‘ کہہ اٹھا۔غرض ہر سکھ کی راہ آپ نے بتائی۔یہ بھی آپ کی ختم نبوت کی دلیل ہے۔یہ بہت لمبا سلسلہ ہے اور آپ کی ختم نبوت کے اس قدر دلائل ہیں کہ گنتے گنتے تھک جاویں وہ ختم نہ ہوں اور اب وقت بہت ہوگیا ہے میں رکوع بھی ختم نہیں کرسکا۔غرض یہ ہے مومن بنو اور ان کے جو صفات بیان کئے ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرو۔عہد شکن نہ بنو مومن وہی ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم کو وفا کرتے ہیں اور عہداللہ کو توڑتے نہیں۔نمازوں کو درست رکھتے ہیں۔بدیوں کے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اب میں ایک بات کہہ کر ختم کردیتا ہوں ہمارے دوست میر عابد شاہ کچھ کہنا چاہتے ہیں ا ور انہوں نے مجھے لکھا ہے کہ میں ان کے لئے سپارش کروں۔ان کی باتیں سنو اور شورو شب نہ ہو اور ہمارے لکھنے والے انہیں لکھ لیں وہ اخلاص سے کہتے ہیں۔پھر ایک کتاب ہے دین الحق یا ہمارا