خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 86 of 660

خطابات نور — Page 86

طاقت سے باہر ہے۔بہرحال کیا یہ جزا یہ نتیجہ حسنہ یہ ثمر شیریں آپ کے افعال کا کچھ کم ہے؟ پھر کیا یہ جزا کچھ کم ہے کہ آج روئے زمین پر ایک ارب کے قریب مسلمان موجود ہیں جو آپ کی امت کہلانے پر فخر کرتے ہیں؟ پھر آپ کے افعال کا یہ ثمرہ کیا کم ہے کہ ہر وقت اور ہر گھڑی دنیا کے ہر قطعہ اور ہر حصہ پر اللّٰھم صلّ علٰی محمد وعلٰی اٰل محمد وبارک وسلّم پڑھا جاتا ہے اور اس طرح پر آپ کے مدارج آپ کے کمالات ترقی کررہے ہیں۔پھر آپ کے لئے یہ کیا بدلہ کم ہے؟ کہ اپنی ہی زندگی میں (المائدۃ :۴) کی صدا آپ کو آئی۔پھر یہ آواز کس کی زندگی میں آئی کہ (النصر :۳)۔یہ ہیں آپ کے افعال و حرکات و سکنات کے مختصر نتائج اور اگر میں اس مضمون کی تفصیل کروں تو بہت وقت چاہئے۔اس لئے اسی قدر پر کفایت کرتا ہوں۔اب دوسرا امر قابل غور یہ ہے کہ پاگل کے اخلاق فاضلہ نہیں ہوتے۔اس میں کوئی ُخلق ہوتا ہی نہیں۔وہ ایک وقت دوستوں کو گالیاں دیتا ہے اور دشمنوں سے پیار کرنے لگتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا۔(القلم :۵) اے رسول! تو اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ کی تفسیر اور تشریح بھی کوئی چھوٹا سا کام نہیں۔آپ کے اخلاق قیامت تک کے لئے اسوہ حسنہ قرار پائے ہیں اور ُکل دنیا کے لئے ہر طبقہ ہر عمر اور ہر حالت کے لئے ان میں نمونہ کامل موجود ہے پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا بیان میں چند گھنٹوں میں ختم کرسکوں۔غرض یہ اسی کتاب کا ابتدا ہے۔جس کا لانے والا اتنا بڑا عظیم الشان اور جلیل القدر کامل انسان ہے۔میں نے دنیا کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں اور بہت ہی پڑھی ہیں۔مگر ایسی کتاب دنیا کی دلربا راحت بخش لذت دینے والی جس کا نتیجہ دکھ نہ ہو نہیں دیکھی۔جس کو باربار پڑھتے ہوئے، مطالعہ کرتے ہوئے اور اس پر فکر کرنے سے جی نہ اکتائے طبیعت نہ بھرجائے اور یا بدخو دل اکتا جائے اور اسے چھوڑ نہ دینا پڑا ہو۔میں پھر تم کو یقین دلاتا ہوں کہ میری عمر میری مطالعہ پسند طبیعت کتابوںکا شوق اس امر کو ایک بصیرت اور کافی تجربہ کی بنا پر کہنے کے لئے جرأت دلاتے ہیں کہ ہرگز ہرگز کوئی