خطابات نور — Page 271
تاریخ تو ّلد کا پتا لگنا ایک مشکل کام ضرور ہے اور الٰہی مصلحت بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ہے۔تا دشمن ذرا ٹھٹھا کرلے اسی لئے ہمیشہ حضرت مرزا صاحب نے تخمیناً سے اس معاملہ میں کام لیا ہے۔اظہاروں میں بھی آخر تخمیناً ہی سے کام لینا پڑا اس واسطے کسی قدر اختلاف ہوا۔نصرۃ الحق کے صفحہ ۹۷ میں ارقام فرماتے ہیں اور جو ظاہر الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو چوہتّر اور چھیاسی کے اندراندر عمر کی تعیین کرتے ہیں اور صفحہ ۱۹۳ میں ارقام فرمایا ہے عمر کا اصل اندازہ تو خدا کو معلوم ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اب اس وقت تک جو ۱۳۲۳ھ میری عمر سترّ کے قریب ہے۔واللّٰہ اعلم۔اس کو ایک عقلمند غور سے دیکھے۔اب میں جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحمل و برُدباری و عاقبت اندیشی اور تقویٰ و طہارت سے کام لیں اور دعائوں میں لگے رہیں ابتدائً دشمن سے مقابلہ نہ کریں کیونکہ اسلام دفاعی مقابلہ کی اجازت دیتا ہے۔پس جب دشمن مخالفانہ بات کرے تو اس وقت جناب الٰہی میں تضرع سے دعا کرکے جواب دیں اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ بہت ہی جلد تمہارے لئے تائیدی راہیں کھولنے والا ہے۔والسلام نور دین (ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ جون و جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۲۵۷ تا ۲۸۰) ٭ …٭ … ٭