خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 226 of 660

خطابات نور — Page 226

لباس خدا اور رسول کو پیارا نہیں ہوتا۔(۶) بعض عورتیں اولاد کے صدمہ پر الفاظ ناشائستہ کہہ دیتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خدا اس صابرہ کو دوزخ سے بچا لیتا ہے جو اولاد کے صدمہ پر صبر اور استقلال دکھاتی ہے۔(۷) عام طور پر عورتیں چھوٹے چھوٹے گناہوں سے کم پرواہ رکھتی ہیں۔مسیح علیہ السلام کی ماں کی طرف دیکھو کہ اپنی اولاد کے واسطے کیسی دعائیں مانگتی ہیں۔عورتوں کے لئے پڑھنا پڑھانا لکھنا وغیرہ خوبی کی بات ہے اس کے بغیر ان کو مسائل سے پوری واقفیت نہیں ہو سکتی۔میں نے کسی عورت کو اپنی عمر میں نہیں سناکہ اذان کے ساتھ اذان پڑھتی ہو جو طریق مسنون ہے۔بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہیں اعمال صالحہ کی توفیق دیوے۔تمہارے اندر واعظہ اور خدا کا پاک نمونہ موجود ہے۔تم سخت ذمہ داری کے نیچے ہو۔کیونکہ باہر کی عورتیں تمہارے نمونہ کو دیکھ کر قدم بقدم چلیں گی۔تمہاری زبانیں پاک ہوں تمہارے اندر بدگمانیوں کے تخم ناپیدا ہوں۔خدا کی سچی کتاب تمہارا دستورالعمل ہو اور خدا تمہیں اس کی توفیق دیوے اور تمہیں قرآن کریم کا تابع بناوے تمہاری اولاد کے واسطے تمہارے منہ سے نیک دعائیں نکلیں۔ایک دفعہ حضرت زینبؓ اپنے کپڑے گیری میں رنگنے لگیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باہر سے تشریف لائے اور کپڑے رنگتے ہوئے دیکھ کر واپس تشریف لے گئے حضرت زینبؓ تاڑ گئیں کہ آپ کس بات کی وجہ سے واپس تشریف لے گئے ہیں۔ہادیوں کے گھر میں ہر وقت الٰہی رنگن چڑھی رہتی ہے۔جس کا ذکر(البقرۃ:۱۳۹) میں ہے۔یہ رنگینیاں اس کے مقابل میں کیا چیز ہیں۔پس یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ بناوٹ‘ زیور اور لباس سے خوش نہیں ہوتا بلکہ نیک بیبیوں کی بناوٹ اور زیور ان کے نیک عمل ہیں۔