خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 442 of 660

خطابات نور — Page 442

ہیں ملائکہ کا نزول ہوتا ہے یہ قرآن مجید سے ثابت ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے پھر اس بات پر ایمان لانا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وقتاً فوقتاً دنیا کی اصلاح اور بھلائی کے لئے اپنے پاک نبیوں کو بھیجا اور ہم ان تمام انبیاء پر ایمان لاتے ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں ہے یا نہیں اور ان انبیاء کی بعثت ونبوت میں ہم کوئی فرق نہیں کرتے۔اس پاک گروہ نے خدا کا کلام مخلوق کو پہنچایا۔ہم اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ تمام نبوتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئیں بلکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں اور بصیرت اور شرح صدر کے ساتھ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف تمام نبوتوں کے جامع اور خاتم تھے بلکہ میں کہتا ہوں کہ آپ خاتم النبیین، خاتم الرسل اور خاتم کمالات انسانی تھے۔اب آپ کے بعد کوئی شخص آپ کی نبوت اور اتباع میں فنا ہوئے بغیر کوئی فیض نہیں پا سکتا اور کوئی نبوت موثر اور مستند نہیں ہو سکتیجس پر نبوۃ محمدیہ کی مہر نہ ہو۔سب نبی برحق ہیں۔پھر تقدیر کا مسئلہ ہے یہ حق ہے جزا وسزا حق، حشر نشر، پل صراط، جنت ونارسب حق ہیں، یہ عقائد ہیں۔اعمال : اور عقائد کے بعد اعمال ہیں کیونکہ زندہ اور مثمر ایمان وہی ہے جس کے ساتھ اعمال صالحہ ہوں۔ان میں نماز ہے‘ زکوٰۃ ہے‘ حج ہے‘ روزہ ہے‘ اخلاق فاضلہ ہیں اور رذائل سے بچنا ہے۔یہ سب فرض ہیں۔نماز کی سترہ رکعت پانچ اوقات میں فرض ہیں اور وتر کو فرض اور سنن کے درمیان رکھیں تو یہ ۲۰ رکعت ہوتی ہیں اور ۲۰ رکعت اس کی متمم ہیں اور پھر خدا توفیق دے تو ۴۰ یا ۶۰ رکعت تک نوبت پہنچتی ہے۔ایک مہینے کے روزے فرض ہیں اور استطاعت ہونے اور راستہ میں امن کی صورت میں عمر بھر میں ایک بار حج فرض ہے اور زکوٰۃ فرض ہے۔اخلاق فاضلہ کا حاصل کرنا اور رذائل کا چھوڑنا فرض ہے یہ اعمال ہیں۔پھر یاد رکھو قرآن مجید کامل کتاب ہے  (حٰمٓ السجدۃ :۴۳) اس کی شان ہے باطل اس پر اثر نہیں کر سکتا۔جو لوگ آجکل کے علوم جدید اور سائنس سے ڈرتے ہیں انہوں نے قرآن مجید کی عظمت اور شوکت کو سمجھا ہی نہیں قرآن مجید پر باطل کا اثر نہیں ہو سکتا۔وہ تمام صداقتوں کی جامع کتاب ہے اور خاتم الکتب ہے۔اس کے فہم کے