خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 778 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 778

778 13 فروری 1971ء کو حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے دینیات سوسائٹی جامعہ نصرت کی ایک میٹنگ میں طالبات کو نصیحت فرمائی که قرآن مجید اور دوسری دینی کتب کا مطالعہ ضرور کیا کریں۔کیونکہ دور حاضر کا لٹریچر کم عمر ذ ہنوں پر برے رنگ میں اثر انداز ہو سکتا ہے۔خدا تعالیٰ سے ہر وقت دعا گو رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے اور اس زمانہ کے بداثرات سے بچائے۔آپ نے فرمایا کہ آنحضرت ﷺ کا یہ دستور تھا کہ تینوں قل پڑھ کر پھونک مار کرسویا کرتے تھے۔ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ یہ طریق اپنائے کیونکہ اس طرح انسان کو بڑا سکون ملتا ہے۔مصباح جون 1971ء