خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 760 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 760

760 تحریک جدید اور لجنات اماءاللہ کا فرض تحریک جدید کی اہمیت اور اس کی عظمت سے کون واقف نہیں۔جماعت کی ترقی اور قرآن مجید کی اشاعت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ تحریک حضرت مصلح موعود کو الہام کی گئی۔یہ تحریک عارضی نہیں بلکہ دائی ہے جیسا کہ خود حضرت مصلح موعود کی تحریروں اور اقوال سے ثابت ہے۔اس تحریک کے ساتھ جو اس میں شامل ہوگا اور اس کے لئے اپنے اموال قربان کرے گا۔اس کا نام بھی تاریخ احمدیت میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گا۔خواہ مرد ہو یا عورت۔دفتر اول میں قربانی دینے والی بہت بڑی تعداد اس جہان فانی سے رخصت ہو چکی ہے۔دفتر دوم اور سوم میں شامل ہونے کی قربانی کا جیسا کہ خود حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک گذشتہ خطبہ میں فرمایا ہے وہ اعلیٰ معیار نہیں جو دفتر اول والوں کا تھا۔جماعت کی ترقی اور جماعت کی تحریکات میں حصہ لینے کے لحاظ سے عورتوں کا بھی اتنا ہی فرض ہے۔جتنا مردوں کا بلکہ عورتوں پر اس لحاظ سے دگنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ گھر کا خرچ عموماً عورت کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اگر وہ سادگی اور کفایت شعاری سے کام لے اور اسراف سے بچتے ہوئے اپنے گھر کے اخراجات کو چلائے۔تو تحریک جدید کے لئے خود بھی چندہ دے سکتی ہے اور اپنے خاوند سے بھی کہہ سکتی ہے کہ تم اپنے چندہ کے معیار کو بڑھاؤ۔بچوں کو بھی آمادہ کر سکتی ہے۔پس بلجنات اماءاللہ کا بہت بڑا کام ہے۔تحریک جدید کے سلسلہ میں کہ وہ جائزہ لیتی رہیں۔کہ ان کے شہر یا قصبہ یا گاؤں کی کتنی عورتیں تحریک جدید میں شامل ہیں جو شامل نہیں اگر ان کی حیثیت شامل ہونے کی ہے تو ان کو اس تحریک کی اہمیت واضح کر کے شامل ہونے پر آمادہ کیا جائے۔جتنی حیثیت ہے اور انہوں نے وعدہ کم لکھوایا ہے ان کو تحریک جدید کے کام کی وسعت بتا کر ان کو تحریک کی جائے کہ وعدہ بڑھائیں۔جنہوں نے وعدہ کیا ہوا ہے لیکن ابھی تک ادا نہیں کیا۔ان کو ادائیگی کی طرف توجہ دلائیں۔تحریک جدید کا ادائیگی کے لحاظ سے سال ختم ہونے والا ہے اور وعدوں کے لحاظ سے نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔وعدے لینے کرنے میں بھی مقامی سیکرٹریان تحریک جدید کی مدد کریں اور وصولی میں بھی۔دفتر لجنہ مرکز یہ کوبھی اپنی مساعی سے اطلاع دیں۔مصباح نومبر 1968