خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 759 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 759

759 خطاب جلسہ پیشگوئی مصلح موعود مورخہ 26 فروری 1968 ء کو لجنہ ہال میں پیشگوئی مصلح موعود سے متعلق جلسہ زیر صدارت حضرت سیدہ ام متین صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ منعقد ہوا۔آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا۔کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زبر دست نشان ہے۔آپ نے 1886ء میں خدا تعالیٰ سے خبر پا کر ایک بیٹا دیئے جانے کی پیشگوئی کی تھی۔خدا تعالیٰ نے آپ کو وہ موعود فرزند عطا فرمایا اور اُس میں وہ تمام خصوصیات رکھ دیں جن کا اپنے وعدہ کیا گیا تھا۔حضرت اصلح الموعود کو خدا نے تبلیغ اسلام کے وسیع نظام کو قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اس طرح انہوں نے زمین کے کناروں تک شہرت پائی۔غرض پیشگوئی مصلح موعود بہت اہمیت کی حامل ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان بھی ہے اور حضرت اصلح الموعو کی حقانیت کا بھی۔بلکہ خو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا بھی کیونکہ آپ نے بھی اس موعود بیٹے کی خبر دی تھی۔بہنوں کو اس پیشگوئی کی غرض و غایت سمجھنی چاہئے۔پیشگوئی مصلح موعود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زبر دست نشان ہے۔آپ نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر 1886ء میں یہ پیشگوئی کی۔اس پیشگوئی کی غرض یہ ثابت کرنا بھی تھی کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے وہ اپنے برگزیدہ بندوں پر اپنے فضل نازل کرتا ہے اور دشمن کے حملوں سے انہیں بچاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی دلیل کے علاوہ یہ اسلام کی صداقت کو بھی ثابت کرتی ہے کہ کس طرح اسلام آخری زمانہ میں دنیا میں پھیل جائے گا۔غرض یہ پیشگوئی بہت اہمیت کی حامل ہے اور تمام بہنوں اور بچیوں کو اس کی اصل سے واقف ہونا چاہئے۔مصباح مئی 1968 ء