خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 758
758 اور نو جوان جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی وہ اس طرف متوجہ ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔“ پس میری بہنوں اور بچیو، لبیک کہو امام وقت کی آواز پر لبیک کہو حضرت مصلح موعود کی قائم کردہ تحریک پر اور نام لکھاؤ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پنج ہزاری فوج میں تا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر رحمتیں نازل ہوں۔اور آپ کی قربانیوں کو قبول فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ اسلام کی فتح کا دن ہماری زندگیوں میں مصباح اگست 1967 ء ) لے آئے۔آمین