خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 753 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 753

753 مقصد کو یا درکھو۔خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا سب سے مقدم ہے۔وہی راستہ اختیار کرو جس سے خدا کی محبت حاصل ہوتی ہو۔آنحضرت ﷺ کے مبعوث ہونے کی غرض یہی ہے کہ وہ دنیا کو بتائیں کہ خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا کیا طریق ہے۔لیکن مسلمانوں نے اس اعلی تعلیم کو بھی بھلا دیا جو قرآن کریم میں ہے اور اپنے آقا ﷺ کے نمونہ کو بھی اپنانا چھوڑ دیا تو خدا تعالیٰ نے بھی انہیں چھوڑ دیا۔لیکن اب خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آئی تو اس نے حضرت رسول کریم ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا۔اور ہمیں آپ کو پہچاننے کی سعادت عطا فرمائی۔لیکن جب تک ہم ان ذمہ داریوں کو ادا نہ کریں جو اسلام کو دوبارہ پھیلانے اور قرآن کریم کی تعلیم سے دنیا کو روشناس کرانے کے سلسلے میں ہم پر عائد ہوتی ہے ظاہری بیعت ہمیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔زاں بعد آپ نے سورہ صف کی آیات یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابِ اَلِيْم۔تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَالِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الصف: 1211) کی تلاوت کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تمہیں ایک ایسی تجارت کا پتہ بتاؤں جو تمہیں ہر قسم کے خطرات سے محفوظ کر دے گی اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کی جنت کی طرف لے جائے گی۔یہ تجارت اور یہ لائحہ عمل یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لاؤ اور اس کے بتائے ہوئے احکام پر عمل کرو۔ایمان اعمال صالحہ کے بغیر ترقی نہیں پاتا۔ایمان ایک بیج کی مثال رکھتا ہے اور اعمال صالحہ پانی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہم نے اپنی قربانیوں کے ساتھ اپنے ایمان کی فصل بڑھانی ہے اور پھر کاٹنی ہے۔یہاں پر آئمکرمہ نے قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ سب سے بڑا جہاد قرآن کا جہاد ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اس کی تبلیغ کریں اور دنیا کو اس کی تعلیم سے روشناس کرائیں لیکن اگر ہم قرآن پڑھتے ہی نہیں یا اگر ناظرہ تو پڑھتے ہیں لیکن اس کے مطالب کا علم حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو ہم دنیا کو اس کا کیا سبق دے سکتے ہیں۔آپ نے تحریک فرمائی کہ قرآن کی تعلیم کو اتنا عام کریں کہ ہر بچی ناظرہ پڑھی ہو۔اور پھر اس کا ترجمہ بھی جانتی ہو۔اس دنیوی تعلیم کی ڈگریاں تو دنیا میں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔اس دنیا میں صرف قرآن مجید ہی کام آئے گا۔آپ دنیوی تعلیم ضرور حاصل کریں۔لیکن قرآن کو مقدم رکھیں۔ماؤں کو بھی توجہ دلاتی ہوں کہ اگر آپ کی بچیوں نے قرآن نہ