خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 736
736 ناظرہ قرآن مجید کی سکیم اور لجنات اماءاللہ کا فرض حضرت خلیفہ امسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے ماہ فروری میں جماعت کے سامنے یہ لائحہ عمل رکھا گیا ہے کہ جماعت کا ہر مرد عورت اور بچہ کم از کم قرآن مجید ناظرہ ضرور پڑھا ہوا ہو اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے تمام لبجنات کو فارم چھوا کر بھجوائے گئے جن کو ان لجنات کی عہدہ داران نے پُر کر کے واپس بھجوانا تھا تا معلوم ہو سکے کہ ہر شہر، قصبہ یا گاؤں میں احمدی مستورات اور بچیوں کی کیا تعداد ہے۔ان میں سے کتنی ناظرہ پڑھ چکی ہیں؟ کتنی ناظرہ پڑھ رہی ہیں؟ کتنی سیسرنا القرآن پڑھ رہی ہیں؟ کتنی ترجمہ جانتی ہیں؟ کتنی ترجمہ پڑھ رہی ہیں؟ اور کتنی ایسی ہیں جو کچھ نہیں جانتیں؟ تا ان کی تعلیم کا انتظام کیا جائے۔اس سکیم پر چھ ماہ گزر رہے ہیں اس وقت تک بہت کم لجنات کی طرف سے فارم پُر ہوکر آئے ہیں۔باقی لجنات کی عہدہ داران نے ابھی تک فارم ہی پر کر کے نہیں بھجوائے۔جب تک مرکز کو صحیح حالات اور کوائف کا علم نہیں ہوگا وہاں کام بھی شروع نہیں کروایا جا سکتا اس لئے اس اعلان کے ذریعہ ان تمام لجنات کو توجہ دلاتی ہوں کہ وہ جلد از جلد فارم پر کر کے صحیح کوائف سے مطلع کریں۔جن لجنات کی طرف سے فارم پر ہو کر واپس آگئے ہیں وہ با قاعدہ اطلاع دیتی رہیں کہ انہوں نے ایسی عورتوں یا بچیوں کو ناظرہ قرآن کریم پڑھانے کا کیا انتظام کیا ہے جنہوں نے ناظرہ نہیں پڑھا ہوا نیز یہ بھی کہ ترجمہ قرآن مجید پڑھانے کا ان کی لجنہ نے کیا انتظام کیا ہے جن لجنات نے قرآن کریم ناظرہ و ترجمہ کا انتظام کر لیا ہے وہ پڑھائی کی رفتار سے مطلع کرتی رہیں۔یہ کام بہت ہی ضروری ہے۔قرآن مجید کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے تھے اور یہی آپ کے خلفاء کا کام ہے۔اعمال صالحہ وہی کہلائے جاسکتے ہیں جن کی موقع اور زمانہ کے لحاظ سے جماعت کو ان کے خلیفہ اور امام کی طرف سے ہدایت دی گئی ہو۔اسلام کی ترقی کے لئے قرآن کا علم ہی اصل چیز ہے جب تک ہم خود مغز شریعت اور اس کے احکام سے واقف نہ ہوں گی اور اس کے مطابق ہمارا نمونہ نہ ہوگا ہم دنیا کو اس پاک تعلیم کی طرف کس طرح کھینچ سکیں گی۔پس سب کاموں سے بڑھ کر سب نیکیوں سے بڑھ کر نیکی اس زمانہ میں یہ ہے کہ قرآن پڑھیں۔جو بہنیں ناظرہ قرآن جانتی ہیں وہ بہنوں اور بچیوں کو جو قرآن پڑھنا نہ جانتی ہوں پڑھا ئیں جو تر جمہ جانتی ہوں وہ ان بہنوں اور بچیوں کو جونہ جانتی ہوں ترجمہ سکھائیں اس سے ان کا اپنا علم بھی پختہ ہو گا اور دوسروں کو پڑھانے کا ثواب ملے گا۔پس ہر