خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 735
735 جماعت احمدیہ میں یہ مادہ پیدا ہو جائے گا اور انہیں اپنے آپ پر خرچ کرنے کے لئے تو نفس پر بوجھ ڈالنا پڑے گا اور دین کی راہ میں خرچ کرنا طبعی تقاضا مدنظر آئے گا۔تب ان کے لئے ترقیات کے راستے تفسیر کبیر جلد 3 ص 481 کھلیں گے۔“ پس عزیز بہنو آپ بھی اپنے اندر صحابہ رضی اللہ عنہم والا انفاق کا جذبہ پیدا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی خاطر مسجدیں بنوائیں اس کی خاطر قربانیاں کریں تا تمام دنیا میں حقیقی اسلام کی تبلیغ ہو۔خدائے واحد کی پرستش ہو۔تین خداؤں کی عبادت بند کر دی جائے اور ساری دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آجائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی قربانی محض رضائے الہی کی خاطر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اللھم آمین۔ابھی ایک خاصی تعداد ایسی مستورات کی باقی ہے جنہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا انہیں چاہئے کہ اب مزید تا خیر نہ کریں اور جتنی جلدی ہو سکے اس مسجد کے بنانے میں حصہ دار بن کر جنت میں ویسے ہی گھر کی حقدار ہوں تمام عہدیداران لجنات کو بھی چاہیے کہ وہ جائزہ لیتی رہیں کہ ہر عورت تک یہ تحریک پہنچ چکی ہے یا نہیں۔(الفضل 30 جولائی 1966ء)