خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 724
724 خلیفہ وقت کی طرف سے مقرر کردہ تمام عہدیداروں کی اطاعت کرنا تم پر لازم ہے۔بعدہ جلسہ برخاست ہوا۔23 مئی کو صبح نو بجے حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے ملتان چھاؤنی اور گلگشت کالونی کی مجالس عاملہ کے ارکان کو خطاب فرمایا جس میں ان کو ان کے کام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ان کی رہنمائی فرمائی۔عہدیداران کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور انہیں نبھانے کی تلقین فرمائی۔آپ نے نوجوان بچیوں کو تعلیم وتربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ انہیں قرآن پاک ناظرہ اور قرآن پاک با ترجمہ سکھانے کا با قاعدہ انتظام کریں۔اور مرکز میں تعلیم القرآن کلاس میں اپنی بچیوں کو بھجوائیں تا کہ وہاں سے وہ صحیح تعلیم کا طریقہ سیکھ کر آئیں۔بچیوں میں دین سے محبت کا جذبہ پیدا کریں۔حدیث کے علاوہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کا شوق پیدا کریں اور در مشین کے اشعار زبانی یاد کروائیں۔نیز آپ نے خدا تعالیٰ کی خاطر آپس کے جھگڑے چھوڑ دینے باہمی تعاون کرنے ایک دوسرے کی چشم پوشی کرنے اور مرکزی عہدہ داران اور مقامی امیر کی اطاعت پر زور دیا۔الفضل 3 جون 1966 ء