خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 722 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 722

722 سب اسی لئے ہوا کہ آنحضرت ﷺ کی دی ہوئی اخلاقی تعلیم صرف تھیوری نہ تھی۔بلکہ عمل بھی تھا۔اور یہ کہ اسلامی معیار اخلاق بذات خود اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ صفات کا مظہر ہے۔آج دنیا جس طرف جارہی ہے اس تصور سے صحیح الفطرت انسان لرزہ براندام ہو جاتا ہے۔پاکستان جو ہم نے جانی قربانی دے کر حاصل کیا تھا۔جو اس لئے لیا گیا تھا کہ یہاں ہماری تہذیب ہوگی۔ہمارا اپنا کلچر ہوگا۔لیکن کیا آج ہم دیانتداری کے ساتھ اپنے کلچر کو یہ کہ کر پیش کر سکتے ہیں کہ یہ وہ اعلیٰ ترین کلچر ہے جس کی بنیاد آنحضرت ﷺ کے ذریعہ ڈالی گئی تھی۔کیا یہ صورت حال ہمارے لئے باعث ذلت نہیں؟ آج دنیا جس مصیبت میں مبتلا ہے اس سے نجات کے لئے آنحضرت ﷺ کی زندگی اور تعلیم اسوہ حسنہ ہوسکتی ہے۔یورپ اور امریکہ کہتا ہے اسلام اور مذہب ان کی ترقی میں حائل ہے۔کیا ہماری ابتدائی ترقی اسلام کی وجہ سے نہ تھی ؟ اگر تھی تو تنزل اسلام کی وجہ سے نہیں ہوسکتا۔مسلمانوں میں تنزیل اس لئے ہوا کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا اور قرآن پر عمل کرنا چھوڑ دیا۔ہمیں چاہئے کہ بار بار آنحضرت ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کو آپ کی سیرت سے روشناس کرائیں۔اور آپ کے نمونہ کو اپنانے کی کوشش کریں۔مصباح اگست 1966 ء )