خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 715 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 715

715 اجتماع لجنہ واہ کینٹ ضلع راولپنڈی نصائح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ہماری لجنہ کو قائم ہوئے 24 سال کا عرصہ گذر چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کی شاخیں ہر جگہ پھیل گئیں ہیں۔واہ کینٹ کی شاخ بھی اگر چہ بیدار ہے لیکن ابھی اس معیار تک نہیں پہنچی جہاں تک اسے پہنچنا چاہئے۔آپ لوگوں کو میری سب سے پہلی نصیحت یہ ہے کہ اپنی تنظیم کو بہت زیادہ منتظم بنائیں۔آخر میں آپ نے پر زور الفاظ میں تلقین کی کہ خواتین پر سب سے بھاری ذمہ داری جو عائد ہوتی ہے وہ ہے تربیت اولا د آپ کو چاہئے اپنے بچوں کی ایسی اعلیٰ تربیت کریں کہ وہ اسلام کے جانباز سپاہی ثابت ہوں۔محض سکولوں اور کالجوں میں بھیجنے سے آپ کی ذمہ داری ختم نہیں ہو جاتی ان کو قرآن مجید پڑھا ئیں ناظرہ کے بعد باترجمہ پڑھایئے تا انہیں معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کن چیزوں سے باز رہنے کا حکم دیتا ہے اور کن احکام کو بجالانے کی ہدایت کرتا ہے اگر یہ نونہال اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ رہ گئے تو ایسا نہ ہو خدانخواستہ وہ اسلام کی ترقی میں روک بن جائیں۔الفضل 14 مئی 1966 ء