خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 713
713 جلسہ کیمبل پور حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ نے 18 / اپریل 1966ء کو کیمپلپور کے ایک جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے نصیحت فرمایا:۔جماعت پر اللہ تعالیٰ کا کتنا بھاری احسان ہے کہ اس نے اپنے ان ناچیز بندوں کو مامور وقت کی شناخت کی توفیق عطا فرمائی۔سو ہم اللہ تعالیٰ کے اس عظیم احسان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے۔اور قدردانی کا صحیح طریق یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرائض کو سمجھیں اور ان سے با احسن عہدہ بر آ ہونے کی کماحقہ کوشش کریں۔ہمیں اپنا تن من دھن اہم دینی خدمات کے لئے وقف کر دینا چاہئے۔الفضل متى 1966)