خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 709 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 709

709 اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا کرے کہ ہم سب اپنی متحدہ اور مشترکہ قربانیوں کے ذریعہ تبلیغ اسلام کے اس وسیع پروگرام کو جاری رکھ سکیں جو حضرت مصلح موعود نے جاری فرمایا تھا۔اور خلافت ثالثہ میں تعمیر کی جانے والی پہلی مسجد عورتوں ہی کے چندہ سے تعمیر کی جائے جس طرح خلافت ثانیہ کے مبارک دور میں سب سے پہلی مسجد لندن میں عورتوں کے چندہ سے تعمیر کی گئی تھی۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تمام لجنات کی عہدہ دار بار بار اس امر کا جائزہ لیں کہ کوئی بہن اس سعادت عظمی میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے۔نیز وعدہ جات کی وصولی کا بھی جلد از جلد انتظام کریں۔الفضل 24 فروری 1966ء