خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 702 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 702

702 خطاب جلسہ یوم خلافت را ولپنڈی لجنہ اماءاللہ راولپنڈی کے زیر اہتمام 14 / مارچ 1965ء کو جلسہ یوم خلافت مسجد نور راولپنڈی میں زیر صدارت محترمہ صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ بیگم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب منعقد ہوا۔جس میں صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ہمراہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ اور محترمہ رشیدہ حسین صاحبہ سیکرٹری مال لجنہ اماءاللہ راولپنڈی کی دعوت پر وہاں گئیں۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آیت استخلاف کی تلاوت کی۔اور تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے رہو گے تو وہ تم میں اپنے خلفاء مبعوث کرتا رہے گا۔یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔لیکن یہ انعام مشروط ہے اطاعت اور فرمانبرداری سے ایسی اطاعت جو مقام خلافت کے شایان شان ہو۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمل صالح سے مراد صرف نماز روزہ کی پابندی اور چندے دینا ہے حالانکہ اعمال صالحہ سے مراد خلیفہ کے ہر حکم کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری بھی ہے۔بغیر اطاعت اور فرمانبرداری کے دیگر اعمال بھی قابل قبول نہ ہوں گے۔آپ نے خلافت ثانیہ کے بابرکت دور کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج حضور کی خلافت کو 51 ربرس گزر گئے ہیں۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا ہے۔اسی خوشی میں ہم نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا ہے کہ ڈنمارک میں ایک اللہ تعالیٰ کا گھر صرف اپنے چندہ سے بنائیں گی۔تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 310