خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 700 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 700

700 لجنہ اماءاللہ منٹگمری (ساہیوال) کے کام پر اظہار خوشنودی حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ 29 فروری کو لجنہ اماءاللہ منٹگمری کے سالانہ جلسہ کے لئے تشریف لائی تھیں۔آپ نے از راہ نوازش لجنہ اماءاللہ نمری کے کام پر مندرجہ ذیل تعریفی الفاظ لجنہ کے رجسٹر پر تحریر فرمائے۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ منٹگمری کی عہدیداران میں اتفاق ہے۔اس اصول کو ہمیشہ یا درکھیں کہ ایک شخص اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔اس لجنہ کا کام اچھا ہوگا۔جس کی تمام عہدیداران اتفاق کے ساتھ مل کر اپنی لجنہ کی ترقی کے لئے کوشش کریں گی۔لیکن لجنہ منٹگمری کی نمبرات کے لحاظ سے آپ کی چندہ دہندگان کی تعداد کم ہے۔آپ کو چاہئے کہ محبت سے پیار سے شفقت سے ہر بہن کو آمادہ کریں کہ وہ لجنہ کی ممبر بنے۔اجلاسوں میں شامل ہو اور اس کے کام کو چلانے کے لئے چندہ اور عطایا دے۔لیکن یہ بھی مد نظر رہے کہ چندہ جمع کرنا ہمارا اصل کام نہیں چندہ تو اس لئے لیا جاتا ہے کہ ہم اپنے کام چلا سکیں۔ورنہ ہمارا اصل کام تبلیغ تعلیم اور تربیت ہے۔اس لئے آپ کو انہی تین باتوں کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔عورتوں میں عورتیں ہی تبلیغ کر سکتی ہیں۔جو غلط فہمیاں ہماری جماعت کے متعلق لوگوں میں پیدا ہو چکی ہیں۔ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔اور اپنی ممبرات اور بچیوں کی دینی تعلیم اور تربیت کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار ( دستخط) مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ مصباح جون 1964 ء